سوائے پاکستان کے ہر ملک میں بدعنوانی میں ملوث اعلیٰ شخصیات کو سزا سنائی جارہی ہے

اسلام آباد: اس وقت جبکہ پوری دنیا میں کرپشن کے خاتمہ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس کے لیے بدعنوانی کے مرتکب افراد کو خواہ وہ کتنے ہی اعلیٰ عہدہ پر کیوں فائز رہ چکے ہوں عمر قید، مختصر مدت کی قید اور یہاں تک کہ سزائے کوت تک دی جارہی ہے لیکن پاکستان واحد ملک ہے جہاں کرپشن کی سزا نہیں دی جا رہی۔
اور نہ ہی ابھی تک کسی کو دی گئی۔ جبکہ دنیا میں ایک اور مثال قائم ہوگئی ہے۔ہندوستان میں بھی جب سے نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے حزب اختلاف کی بڑی بڑی توپوں کے خلاف کرپشن کے کیسزچل رہے ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس وقت دنیا میں یہ بات معمول کا حصہ بن گئی ہے جیسا کہ کل فرانس کے سابق صدر کو کرپشن کیس میں الزامات ثابت ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور آج برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے نو سال قید کی سزا دی گئی ہے۔
برازیل کے سابق صدر مسلسل انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے حکومتی آئل کمپنی میں بدعنوانی کے ذریعے کوئی اپارٹمنٹ حاصل نہیں کیا، جبکہ عدالت میں ان کی بدعنوانی کے کافی شواہد فراہم کیے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے نو سال کی قید سنا دی ہے۔یاد رہے کہ لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب ہو چکے ہیں اور وہ 2011میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔ برازیل کی عدالت عظمیٰ نے تمام پروٹوکولز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، عدل و انصاف کے تقاضے پورنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سیاسی نظام مضبوط ہوگا۔حتیٰ کہ جس چین کو پاکستان اپنا نہایت قریبی دوست اور حلیف سمجھتا ہے اس سے بھی سبق نہیں لیتا جبکہ وہاں بھی کرپشن کے خلاف سزائے موت کانظم ہے اور اس معاملہ میںایک سابق وزیر ریلوے،یونن صوبہ کے سابق کمیونسٹ پارٹی سربراہ کئی فوجی و غیر فوجی کمپنیوں کے سینیئر حکومتی افسروں بشمول سابق سیکورٹی سربراہ ژاؤ یونگ کانگ کو عمر قید سے سزائے موت تک دی جاچکی ہے۔
لیکن نہیں معلوم وہ دن کب آئے گا جب پاکستان میں بھی کرپشن میں لت پت اہم شخصیات کو سزا سنائی جائے گی۔حج اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید خان کو 16سال کی قید سنائی بھی گئی لیکن چند ماہ بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بے قصور قرار دے کر تمام الزامات سے بری کر دیا اور وہ جیل سے باہر آگئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan among most corrupt countries and no one get punishment in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply