پاک فضائیہ کسی بھی حملے کا منھ توڑ جواب دینے تیار :ایر چیف مارشل

اسلام آباد:ہندستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے سائے میں پاکستانی فضائیہ کے سر براہ نے یہ کہتے ہوئے کہ پاک فضائیہ ملک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہے نتباہ دیا ہے کہ ”دشمن“ نے کسی جارحیت کا مظاہرہ کیا تو پاکستانی فوج ایسا منھ توڑ جواب دے گی کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے محاذی فضائی اڈے کا معائنہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ قوم ہر طرح کے چیلنج کے لیے تیار ہے اس لئے ” دشمن“ کے بیانات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ فضائیہ کے لیے کوئی بھی صورتحال مشکل نہیں۔
واضح رہے کہ کل ہندستانی فوجی ترجمان نے پاک مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال کی گئی سرجیکل اسٹرائک کے بعد جموں وکشمیر کے نوشیرہ سیکٹر میں کنٹرول لائن (ایل او سی) کے پار شدید فائرنگ کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر نے کی تفصیلات بتا تے ہوئے کہاتھا کہ اس کا بنیادی مقصد در اندازوں اور دہشت گردوں کو ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے مددگار ثابت ہونے والی پاکستانی چوکیوں کو تباہ کرنا تھا اور اس کارروائی میں پاکستان کی متعدد چوکیوں کو سخت نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 20 اور 21 مئی کو کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اس کارروائی سے کنٹرول لائن پر اپنا مکمل دبدبہ قائم کیے ہوئے ہے۔
فوج نے توپوں کے ذریعے کی گئی اس کارروائی کا ویڈیو بھی جاری کیا۔ قبل ازیں ہندوستانی فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کے ذریعہ سیاچین علاقے میں ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے سلسلے میں پڑوسی ملک کے میڈیا کی خبروں کی آج پرزور تردید کی۔ ہندوستانی فضائیہ کے ذرائع نے پاکستانی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan air force makes all forward bases operational in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply