پاک افغان سرحد پر زبردست کشیدگی،دونوں طرف اضافی فوج تعینات

پشاور:منگل کے روز طورخم سرحد پر افغان فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی افسر کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر کشید گی اور زیادہ بڑھ گئی اور سرحد کے دونوں طرف فوج کی نفری میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
پاکستان سیکورٹی اہلکاروں نے جو میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں، شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر بتایا کہ پاکستانی فوج نے پیر کی شب میں ہی افغان سرحد پراضافی فوج کی تعینات کے ساتھ ساتھ بھاری اسلحہ بھی سرحد پر پہنچا دیا۔
ایک سینیر فوجی اہلکار نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تو طرخوم پر گیٹ کی تعمیر ہر قیمت پر ہو کر رہے گی۔خواہ اس کے لیے کسی حد تک ہی کیوں نہ چلا جانا پڑے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے اس عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو پاکستان فوج اس کا پوری طاقت سے جواب دے گی۔
اس افسر نے مزید کہا کہ دوطرفہ میٹنگ میں فریقین اس گیٹ کی تعمیر پر رضامند ہو گئے تھے اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا تعمیراتی کام ماہ رمضان میںافطار کے بعد ہوا کرے گا۔لیکن افغان حکام اس باہمی معاہدہ کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan afghanistan increase troop deployment across torkham after deadly clashes in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply