پاکستان کا ہندوستان پر اس کے سفات کاروں اور ان کے اہل و عیال کو تنگ کرنے کا الزام

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں متعین اس کے سفارت کاروں اور ان کے کنبہ والوں کو ہراساں کر رہا ہے۔ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا کہ ہندوستانی ہائی کمیشن واقع اسلام آباد اور دہلی میں وزارت خارجہ سے سیاسی سطح پر یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندستان میں متعین پاکستانی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ کے باعث اپنے گھر والوں کو اپنے ساتھ رکھنا بہت مشکل لگ رہا ہے۔ذرائع نے کہا کہ اہل و عیال کو پریشان کرنا کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے گذشتہ تین روز کے دوران وقوع پذیر ہوئے واقعات کا حوالہ دیا جس میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچوں کواسکول جاتے ہوئے روک کر پریشان کیا گیا۔
ایک دیگر واقعہ میں ایک سینیئر سفارت کار کو دہلی میں گھومتے ہوئے روک کر پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ سفارتی گاڑیوں کو مختلف بہانوں سے روکا جاتا ہے اور تلاشی لی جاتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan accuses india of harassing diplomats families in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment