نواز شریف اور مریم پاکستان احتساب عدالت میں پیش، سماعت موخر

اسلام آباد: نا اہل قرار دیے گئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کے ہمراہ پیر کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج محمد بشیر نے وکیل دفاع خواجہ حارث کی اس استدعا پر کہ چونکہ بدعنوانی کے معاملات کو یکجا کرنے کی درخواست پر ہائی کورٹ نے ابھی اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملوی کر دی جائے، عدالت نے سماعت موخر کر دی۔
بعد ازاںنواز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی کارروائی اور ہماری پیشیوں کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس میں بھی مجھے ہی نا اہل قرار دیا جائے گا۔

Title: pakistan accountability court adjourns corruption hearing against ousted pm nawaz sharif | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags:

Leave a Reply