پاکستان میں کشتی حادثہ، 23 افراد ہلاک

کراچی : پاکستان میں صوبہ سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں سمندر سے نزدیک زائرین سے بھری کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ ناصر بیگ کا کہنا تھا کہ اس بد قسمت کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 افراد سوار تھے جو ٹھٹھہ کے قریبی علاقے بوھارا میں دریا پار پیر پٹھائی کے مزار پر حاضری کے لیے جارہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور اب تک دریا سے 23 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور 20 افراد کو بحفاظت دریا سے نکالا جاچکا ہے جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشتی میں گنجائش سے زائد افراد سوار تھے جس کی وجہ سے کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan 21 killed as boat capsizes in sindh province in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply