افغانستان میں امریکی حکمت عملی کی کامیابی کے لیے پاکستان کا تعاون نہایت اہمیت کا حامل: امریکی نائب وزیر خارجہ

اسلام آباد: امریکہ کی نگراں نائب وزیر خارجہ ایمبیسیڈر ایلس ویلز نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی حکمت عملی کی کامیابی کے کے لیے پاکستان کا تعاون نہایت اہم ہے۔
ایمبیسیڈر ویلز نے خارجہ سکریٹری تہمینہ جنجوعہ سے خارجہ دفتر میں ملاقات کی ۔ایلک ویلز کے ہمراہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے سینیئر افسران اور سفیر ڈیوڈہیل تھے۔
وزارت خارجہ کی پریس ریلیزکے مطابق ویلز کا دورہ دو طرفہ اور علاقائی تعاون کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدہ تبادلہ خیال و ملاقاتوںکاایک جزو ہے۔
میٹنگ کے دوعران خارجہ سکریٹری جنجوعہ نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ باہمی اعتماد اور احترام کے ماحول میں تعلقات میں پیش رفت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاکستان کے قانون نافذکرنےوالے اداروں کے ذریعہ انسداد دہشت گردی کارروائیوں سے امریکی وفد کو واقف کرایا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak support critical to success of us strategy in afghanistan senior state department official in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply