جنیوا میں آزاد بلوچستان پوسٹر چسپاںکیے جانے پر پاکستانی دفتر خارجہ میں سوئس سفیر کی طلبی

اسلام آباد: خارجہ دفتر نے سوئٹزر لینڈ کے سفیر متعین پاکستان تھامس کولی کو طلب کرکے سوئس دارالخلافہ جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزر لینڈ کی سرزمین کا استعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ آزاد بلوچستان کے اشتہار جنیوا میں الیکٹرانک اشتہاری بورڈز اور بسوں پر بھی لگائے گئے ہیں۔ جنیوا میں پاکستانی مندوب نے احتجاجی مراسلے میں کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں “آزاد بلوچستان” کا نعرہ پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پر حملہ ہے۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی دہشت گرد تنظیم ہے جو بلوچستان میں سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث ہے۔ برطانیہ اس تنظیم جبکہ امریکہ بھی اس کے کئی نمائندوں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل نے سوئس ہم منصب کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں سوئس سرزمین کو بی ایل اے تنظیم کی ہندوستان سے گٹھ جوڑ سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کےاستعمال پر گہری تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا گیاہے۔ مراسلے میں آزاد بلوچستان کی تشہیر روکنے، کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں کی تشہیری کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak summons swiss envoy over free balochistan posters in in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply