ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں دو پاکستانی خواتین ہلاک، ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد:پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر متعین پاکستان کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل او سی پر سرحد پار سے بلا اشتعال فائرنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکام نے لیپا سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے حوالے سے ایک احتجاجی مکتوب بھی ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔ مراسلے میں کہا گیا بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 خواتین شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کی شناخت مریم اور سمیرا کے طور پر کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ نہتے شہریوں پر ہندوستانی فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak summons indian deputy high commissioner in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply