پاکستان اسٹاک ایکس چینج چیرمین کو11جولائی تک ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا گیا

کراچی: کراچی کے ایک جوڈیشیل مجسٹریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان اسٹاک ایکسچنج کے چیرمین حسین لوائی اور شریک ملزم طحٰہ رضا کو 11جولائی تک کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحویل میں دے دیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے لوائی اور رضا کو سمیت بینک، سندھ بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ میں 29جعلی کھاتے کھولنے میں سہولت بہم پہنچانے کے الزام میں جمعہ کے روز گرفتار کیا تھا۔

لوائی اور رضا کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ان فرضی کھاتوں میں اربوں روپے جمع کیے گئے اور پھر اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) چیرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی کمپنی زرداری گروپ کے کھاتے میں منتقل کر دیے گئے۔

سب سے بڑی منتقلی ایک عرب شہری ناصر عبداللہ حسین کے کھاتے میںجو سمیت بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیرمین بھی ہیں،ہوئی ہے۔زرداری کے ایک مشیر خاص انور مجید کی فرم ایگرو فارمز ٹھٹہ بھی استفادہ کرنےوالوں میں شامل ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak stock exchange chairman remanded into fia custody in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply