پاکستان دوسروں کے گھر میں جھانکنے کے بجائے اپنا گھر سنبھالے: ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباؤلے

اسلام آباد: ہندوستانی ہائی کمشنر متعین پاکستان گوتم بمباؤلے نے کشمیر کو ہندوستان کا داخلی معاملہ بتاتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ شیشے کے گھر میں رہنے والوں کو دوسروں پر پتھر نہیں مارنا چاہئیں۔
منگل کے وز کراچی کونسل برائے خارجہ امور کے زیر اہتمام منعقد ایک مذاکرہ میں گوتم نے مسئلہ کشمیر اور بلوچستان کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں کو پریشانیاں و شکایات ہیں اور آپ کو (پاکستان) دوسرے ملکوں کے مسائل و پریشانیوں کو دیکھنے کے بجائے اپنے مسائل حل کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سوچ میں کتنا فرق ہے اس کا ثبوت اس بات سے ملتا ہے کہ جب پاکستان نے کل بھوشن جادھو کو ہندوستانی جاسوس ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تو ہندوستان نے فوراً اس کا ہندوستانی ہونا تسلیم کر لیا اور اس تک ہندوستانی قونصلر کی رسائی چاہی جس کی اجازت نہیں دی گئی۔
لیکن جب ہندوستان نے جموں و کشمیر میں بہادر علی نام کے ایک پاکستانی کو پکڑا جس نے اس کا اعتراف بھی کیا کہ اس نے پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی تھی تو ہندوستان نے پاکستانی حکام کو اس تک ر سائی کی کھلی اجازت دے دی تھی۔گوتم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کو محض ایک مسئلہ پر نہیں بلکہ معرض التوا میں پڑے تمام معاملات پر بات کرنا چاہئے۔
یہ معلوم کیے جانے پر کہ کیا وزیر اعظم نریندر مودی نومبر میں ہونے والی تنظیم جنوب ایشیائی علاقائی تعاون(سارک) سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے پاکستان جائیں گے بمباؤلے نے کہا کہ مسٹر مودی سارک اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جانے کے منتظر ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak should focus on resolving its own problems indian high commissioner in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply