پاکستان نے ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک د عوے کو مضحکہ خیز اور ذہنی اختراع قرار دیا

اسلام آباد: پاکستان نے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے2016کے سرجیکل اسٹرائیک کی ان ویڈیوز کو جو ہندوستانی میڈیا کے توسط سے دکھائی جا رہی ہیں ، مسترد کرتے ہوئے ہندوستانی دعوے کو مضحکہ خیز بتایا۔

واضح ہو کہ 27جون بدھ کے روزکئی ہندوستانی ٹی وی چینلوں نے ستمبر 2016میں سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل اسٹرائیک کے کئی کلپس دکھائے تھے۔

پاکستان کے خارجہ ترجمان محمد فیصل نے ان ویڈیو کلپس کے حوالے سے کہا کہ ”میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی کہوں گا ۔ سرجیکل اسٹرائیک کے مضحکہ خیز دعوے سوائے ہندوستانی کے ذہنی اختراع کے کچھ نہیں ہیں۔ 2016 میں28اور29ستمبرکی درمیانی شب کے سرجیکل اسٹرائیک کی جو ویڈیوز بنائی گئیں اس میں دہشت گردوں کے بنکروں کو تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ٹی وی چینلوں میں دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گردی مخالف اس کارروائی کی غیر انسان فضائی گاڑی(یو اے وی) اور تھرمل امیجنگ کیمروں سے تصویر کشی کی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak rejects clips of indian surgical strikes in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply