اٹاری،واگہہ سرحد پر یومیہ پریڈ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی اشتعال انگیزی،ہندوستانیوں کو للکارا

امرتسر: اٹاری واگہہ سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پاک رینجرز کے اہلکار کی یومیہ پریڈ کی روایت کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پاکرینجرز نے ایک عام شہری کو ہندوستانی علاقہ کی جانب رخ کر کے جارحانہ اشارے کرنے کی اجازت دے دی۔پاکستان فاسٹ بولر حسن علی یومیہ پریڈ مٰں گھس گئے اور اشاروں کی زبان میں اشتعال انگیز حرکتیں شروع کر دیں۔حسن نے بی ایس ایف اور ہندوستانی ناظرین کی جانب رخ کر کے پہلوانوں کی للکار کی طرح اپنی رانیں تھتھپائیں۔جس پر مجبورہو کر بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز سے احتجاج درج کرایا۔اس یومیہ پریڈ تقریب میں سپاہی اگر کسی قسم کے جذبات کا اظہار کریں تو وہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ ضرور نئی بات ہے کہ ایک غیر فوجی کو ایسی حرکت کرنے کی اجازت دی گئی۔جس وقت حسن یہ حرکت کر رہے تھے تو پاکستانی ناظرین بہت خوش ہو رہے تھے اورحسن کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ بعد میں ایک پاک رینجر اہلکار حسن کو اپنے پہرے میں وہاں سے باہر لے گیا۔ بی ایس ایف فرنٹیر انسپکٹر جنرل مکل گوئل نے کہا کہ یہ پریڈ کے تقدس کی خلاف ورزی ہے اور ہم نے پاک رینجرز سے احتجاج کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pak rangers allows cricketer hasan ali to heckle daily parade at wagah border in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply