قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: قومی سلامتی مشیر ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر جنجوعہ نے نگراںحکومت کے ساتھ اختلافات کے باعث بدھ کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کارگذار وزیر اعظم نصیر الملک نے جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل جنجوعہ کو ،جنہیں 23اکتوبر2015کو سرتاج عزیزکی جگہ قومی مشیر مقرر کیا گیا تھا،وزیر مملکت کا درجہ حاصل تھا۔

ان کا تقررقومی سلامتی ڈویژن کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششوں کے ایک جزو کے طور پرکیا گیا تھا کینکہ سرتاج عزیز کے ڈھائی سالہ دور میں قومی سلامتی کمیٹی کے صرف4اجلاس ہوئے تھے۔

علاوہ ازیں اس وقت فوج کا بھی حکومت پر قومی سلامتی مشیر بدلنے کا زبردست دباؤ تھا۔جنجوعہ ریٹائرڈ میجر جنرل محمود درانی کے بعددوسرے فوجی افسر تھے جنہیں قومی سلامتی مشیر مقرر کیا گیا۔

درانی پی پی پی حکومت میں قومی سلامتی مشیر تھے۔فوج سے ریٹائر ہونے سے پہلے جنجوعہ سدرن کمانڈ کوئٹہ کا عہدہ سنبھالے ہوئے تھے۔ اس سے پہلے وہ فوج کے ہائر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ اور قومی سلامتی کے معاملات کی اعلیٰٰ تھنک ٹینک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے خاص طور پر ہندوستا ن پر فوکس کر کے فوجی تیاری کی مشق ’عزم نو‘ پر کام کیا تھا۔دسمبر2017میں اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جنجوعہ کو قومی سلامتی پالیسی تیار کرنے کی ذمہ داری دی

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak nsa nasir janjua resigns in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply