ایران پر دہشت گردانہ حملوں کے خلاف پاکستان کی قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد منظور

اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں ایرانی عوام اور پارلیمنٹ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی نے کل ایرانی پارلیمنٹ اور اسلامی انقلاب ایران کے بانی آیت اللہ امام خمینیؒ کے مزار پر ہونے والے حملوں کی مذمت میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے کہا ہے یہ ایوان ایران کے عوام اور پارلیمنٹ سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ ایران میں ہونے والے دونوں دہشت گردانہ حملوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں قطر اور خلیجی ممالک کی صورت حال پر بھی قرارداد پیش کی گئی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکہ خلیجی ممالک میں دوریاں پیدا کر رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والی ریاض کانفرنس کے بعد سے مسلم ممالک میں حالات خراب ہونے شروع ہو گئے ہیں۔ مسلم ممالک کے درمیان جاری اختلافات سے اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان کو مصالحتی کردار ادا کرنا چاہئے۔ تحریک انصاف کی رکن پارلیمنٹ شیریں مزاری نے پاکستان کو سعودی عسکری اتحاد سے باہر نکل جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کبھی مسلم ممالک کو متحد نہیں دیکھ سکتے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak na condemns terrorist attacks on iranian parliament in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply