سارک میں ہندوستان کے اثر و رسوخ کا توڑ کرنے کے لیے پاکستان کا نیا حربہ

اسلام آباد: پاکستان جنوبی ایشیائی تنظیم برائے علاقائی تعاون (سارک) میں ہندستان کا اثر و رسوخ کم کرنے کے لیے عظیم تر جنوبی ایشیائی اقتصادی اتحاد کے قیام کے امکانات تلاش کررہا ہے۔
اڑی حملے کے بعد سارک میں پاکستان کو الگ تھلگ کرنے کے ہندستان کے قدم سے ناراض ہوکر اس نے یہ کوشش شروع کی ہے۔ اخبار ڈان میں شائع ایک رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کا دورہ کررہے پاکستان کے ایک پارلیمانی وفد نے جو اس وقت نیویارک میں ہے ، گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران یہ خیال پیش کیا تھا۔
وفد میں شامل سینیٹر مشاہد حسین سید نے میڈیا کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’عظیم تر جنوبی ایشیا کی بنیاد پہلے ہی ڈالی جا چکی ہے جس میں چین، ایران اور وسط ایشیائی ریاستیں شامل ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak looking at bigger saarc to counter indias controlling hold report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply