پاک ایران سرحدی کمیشن تشکیل دے دیا گیا: سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے بدھ کے روز کہا کہ پاک ایران سرحدکمیشن تشکیل دے دیا گیا یہے اور ایک ماہ کے اندر اس کا پہلا اجلاس بلا لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمیشن میں ہر دو ممالک کے چار اراکین ہوں گے۔گذشتہ ہفتہ پاکستان اور ایران سرحد کے بہتر نظم کے لیے مختلف سطحوں پر ایک آپریشنل کمیٹی تشکیل دینے پر راضی ہو گئے تھے۔
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ایک ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک موثر سرحدی انتظام کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔

Title: pak iran border commission formed to work on outstanding issues sartaj aziz says | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply