گوروپرب کے موقع پر پاکستان نے سواتین ہزار سکھوں کو ویزا جاری کیا

نئی دہلی:پاکستان نے سکھوں کے پہلے گرونانک دیو کی سالگرہ کے موقع پر ان کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کے یاترا کے لئے 3316 سکھوں کو ویزاجاری کئے ہیں۔
پاکستانی ہائی کمیشن نے آج یہاں بتایا کہ پاکستان نے 12 سے 21 نومبر کے درمیان ’گرو پرب‘ کے موقع پر 3316 ہندوستانی سکھ یاتریوں کو ویزا جاری کیا ہے۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ پاکستان نے عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے اور مذہبی سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت 1974 کے دو طرفہ پروٹوکول میں درج تعداد سے زیادہ تعداد میں ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرو نانک دیو کی پیدائش لاہور کے پاس راوی دریا کے کنارے واقع تلونڈی نامی گاؤں میں وکرم سنوت 1527 یعنی 1469 عیسوی میں کارتک پورنیما کے دن ہوا تھا۔ اسی تلونڈی کا نام آگے چل کر گرو نانک دیو کے نام پر ننکانہ پڑ گیا۔ اس بار 14 نومبر کو گرو نانک جینتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak high commission issues 3316 visas to sikh pilgrims in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment