سندھ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کرتے 6پولنگ افسران گرفتار

کراچی: سندھ کے سانگھر اور سہوان میں ہفتہ کی شب اس وقت ایک اسسٹنٹ رٹرننگ افسر سمیت چھ پولنگ افسران کو قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے موقع پر ڈاک سے بھیجے جانے والے بیلٹ پیپرز کھولنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

گرفتار شدگان میں اسسٹنٹ رٹرننگ افسر قربان علی میمن کے علاوہ ،مقامی تحصیل دفتر میں کلرک محمد صالح، سینیئر کلرک عابد علی، جونئیر کلرک محمد اسلم اوردو ٹیچرز غلام مصطفی سولنگی اور عبد العزیز شامل ہیں۔

سندھ کے کارگذار وزیر اعلیٰ فضل الرحمٰن کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ جام شورو اور ڈپٹی کمشنر کو معاملہ کی گہرائی سے تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان ، حکومت اور فوج کے وہ اہلکار ا جوپنے انتخابی حلقہ سے باہر تعینات کیے گئے ہیں انہیں اور جیل کے قیدیوں اور معذوروں کو الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی سہولت بہم پہنچائی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak gen election 6 polling officers arrested for opening postal ballot papers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply