افغان سرحد پر پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 12انتہا پسند ہلاک

پشاور:پاکستان کے شورش زدہ شمال مغربی قبائلی خطہ میں افغان سرحد پر واقع ایک سیکورٹی چوکی پر حملہ کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں کم از کم12انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
ایک سیکورٹی اہلکار نے بتایاکہ افغانستان سے تقریباً50سے زائد انتہا پسندوں نے صبح صادق کے وقت خرم ضلع میں منگارو چوکی پر حملہ کر دیا۔سیکورٹی فورسز نے اس حملہ کو زبردست جوابی کارروائی کرتے ہوئے یہ حملہ پسپا کر دیا۔ فریقین نے ایک دوسرے پر زبردست فائرنگ جس میں 12انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
اور باقی انتہا پسند پسپائی اختیار کر کے افغانستان واپس بھاگ گئے۔ریڈیو پاکستان نے اس کارروائی کی تصدیق کر دی اور بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pak forces kill 12 militants attacking near afghanistan in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply