پاکستان نے عمران کومودی کی فون کال کا خیرمقدم کیا اور خوش آئند بتایا

اسلام آباد: پاکستان کے خارجہ دفتر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو عام انتخابات میں کامیابی پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی مبارکبادی فون کال کا خیر مقدم کیا اور اسے خوش آئند بتایا۔

مودی نے اپنی فون کال میں خان سے کہا تھاکہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دور میں داخل ہونے تیار ہے اور دونوں ملکوں کو دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنا چاہیے۔

جمعرات کو اسالم آبا دمیں اپنی ہفتہ واری پریس ملاقات میں خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ فون کال سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کی راہیں ہموار ہوں گی۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ مودی کے فون کر نے سے ہندوستان کے اضافہ کے ساتھ افغانستان، بھوٹان، بنگلہ دیش، نیپال، مالدیپ اور سری لنکا سمیت جنوب ایشیائی انجمن برائے علاقائی تعاون (سارک) کی تمام رکن ریاستوںکے تعلقات میں بہتری آئے گی ۔

فیصل کا اشارہ غالباًاس جانب تھا کہ جب2016میں پاکستان نے سارک کی مزیبانی کی تو ہندوستان نے اس کا بائیکاٹ کیا تھا اور اس میں بنگلہ دیش، افغانستان اور بھوٹان نے ہندوستان کا ساتھ دیتے ہوئے سارک کانفرنس میں شرکت سے اظہار معذور ی کیا تھا۔ لیکن اب جب مودی نے عمران خان کو فون کیا ہے تو یہ ممالک بھی پاکستان سے دوستانہ تعلقات رکھنا چاہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pak fo welcomes modis phone call to imran in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply