پاکستان کے عام انتخابات میں کئی بڑی توپیں لڑھک گئیں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) لیڈر وپاکستا ن کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،ان کی پارٹی کے صدر و پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف اور دائیں بازو کی پارٹی جماعت سلامی کے امیر سراج الحق ان بڑی سیاسی شخصیات میں شامل ہی جو پاکستان کے قومی اسمبلی کے انتخابات میں ہار گئیں۔

خاقان عباسی نے، جنہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعہ میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد وزارت عظمیٰ کی کرسی پر بٹھایا گیا تھا،راولپنڈی میں اپنے آبائی حلقہ مری این اے57-اور این اے 53-اسلام آباد جہاں وہ رہائش پذیر ہیں،پی ایم ایل این کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا تھا۔
لیکن غیر سرکاری نتائج کے مطابق وہ دونوں سیٹیں ہار گئے۔ جبکہ این اے57-کو پی ایم ایل این کے لیے محفوظ ترین سیٹ سمجھا جاتا تھا۔اس سیٹ سے1985میں خاقان عباسی کے والد پہلی بار جیتے تھے ۔اس کے بعد خاقان عباسی 1990،1993،1997، 2008اور 2013میں جیتے ۔وہ صرف ایک بار 2002میں ہارے تھے۔

اسی طرح شہباز شریف تین سیٹوں ، کراچی، سوات اور لاہور سے امیدوار تھے۔ لیکن اب تک کے نتائج کے مطابق وہ کراچی اور سوات کی سیٹیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوراوں سے ہار گئے۔

البتہ لاہور سیٹ انہوں نے جیت لی۔علاوہ ازیں متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمٰن عرف مولانا ڈیزل خیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروات سے الیکشن لڑے لیکن دو ونوں سیٹوں پر انہیں ہار کا منھ دیکھنا پڑا۔پنجاب کے سابق وزیر قانون و شہباز شریف کے معتمد خاص رانا ثناءاللہ فیصل آباد میں پی ٹی آئی امیدوار سے ہار گئے ۔

جبکہ اس حلقہ کو بھی پی ایم ایل این کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ایک اور ی ایم ایل این توپ خواجہ سعد رفیق کو پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے لاہور میں ہرایا۔ سرحدی گاندھی خان عبد الغفار خان کے پوتے اسفندیار ولی خان چار سدہ کے این اے 24-میں پی ٹی آئی فضل خان سے ہار گئے۔

جماعت اسلامی کے سراج الحق لوور ڈیر کی این اے7-سے ہار گئے ۔حالانکہ اس حلقہ کو جماعت اسلامی کا محفوظ ترین حلقہ سمجھا جاتا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری خیبر پختون خوا میں این اے8-سے ہار گئے ۔

البتہ سندھ میں لاڑکانہ سے وہ جیت گئے۔ سابق وزیر داخلہ و پی ایم ایل این رہنما چودھری نثار علی خان بھی دونوں این اے سیٹوں پر پی ٹی آئی امیدواروں سے ہار گئے۔عمران خان جو پانچ سیٹوں سے لڑے تھے پانچوں پر جیت گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak elections top politicians suffer shocking defeat in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply