پاکستانی وزیر داخلہ نے حافظ سعید کو خود پاکستان کے لیے خطرہ بتایا اور ماضی میں کی گئی غلطیوں کا اعتراف کیا

اسلام آباد :پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید پاکستانی سماج کے لئے ایک سنگین خطرہ ہوسکتا ہے کیوں کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب کا ہم معنی نہیں ہوسکتا۔ مسٹر آصف نے لاہور میں ایک سیکورٹی کانفرنس میں پینل ڈسکشن میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کسی بھی مذہب کا ہم معنی نہیں ہے۔
دہشت گردی عیسائی ، مسلمان، بودھ یا ہندو نہیں ہوتے وہ دہشت گرد ہیں اور مجرم ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ گذشتہ کچھ عرصے سے پاکستان سے کافی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے تین برسوں میں پاکستانی فوج نے قابل تعریف کام کیا ہے۔ مسٹر آصف نے ’اسلامی دہشت گردی‘ لفظ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج صبح سے درجنوں بار اسلامی دہشت گردی جیسے لفظ سناہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اس کا اکثر استعمال کرتے ہیں اور اس لفظ کا استعمال کرکے اسلام کے نام پر ڈر کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دہشت گردی کو اسلامی دہشت گرد کے طور پر پیش کیا جار ہا ہے۔ انہوں نے مغرب اور امریکہ کو متنبہ کیا کہ اگر ان کی پالیسیاں علیحدگی پسندانہ رہیں تویہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد گار نہیں ہوسکتی بلکہ ا س سے دہشت گردی کو ہی فروغ ملے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak def says hafiz saeed a serious threat to pakistan itself in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply