پاک افغان مسئلہ دونوں ملکوں کو خود ہی حل کرنا پڑے گا: وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگرچہ ایک تیسرا فریق رہنمائی کر سکتا ہے لیکن آخر میں پاک افغان مسئلہ دونوں ممالک کو خود ہی سر جوڑ کر حل کرنا پڑے گا۔
انہوں نے افغان سفارت خانہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری مشترکہ لڑائی اور مسئلہ ہے اور اسے ہم دونوں کو خود ہی سنبھالنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان افغانستان کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ آج کا ان کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرانے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے اختلافات کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں خواجہ نے کہا کہ افغان انٹیلی جنس سربراہ اور وزیر داخلہ پر مشتمل جو افغان وفد آیا ہوا ہے اس کی وزیر اعظم خاقان عباسی سے کافی خوشگوار ملاقات رہی ہے۔

Title: pak afghan issue has to be resolved bilaterally khawaja asif | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply