پاکستان و افغانستان چمن سرحد پر باب دوستی کھولنے پررضامند

کوئٹہ: پاکستان اور افغانستان نے بدھ کے روز اس بات پر اتفاق کر لیا کہ چمن سرحد پر واقع باب دوستی یکم ستمبر سے کھول دیا جائے۔ یہ فرینڈ شپ گیٹ افغان احتجاجیوں کے باب دوستی پر حملہ اورپاکستانی پرچم کو نذر آتش کیے جانے کے واقعات کے بعد 18اگست کو بند کر دیا گیا تھا۔
فرنٹئیر کور کے ترجمان خان واسع نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے حکام نے باب دوستی پر ملاقات کی اور مذاکرات کی کامیابی کے بعدیکم ستمبر سے یہ گیٹ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔یہ سرحد بند ہوجانے کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی سرگرمیاں تھم گئی تھیں۔
اس گیٹ کے کھلنے کے انتظار میں ٹرکوں اور دیگر گاڑیوںکی طویل قطاریں دیکھی گئیں۔سرحد پر واقع یہ گیٹ کھولنے کے حوالے سے دونوں ملکوںکے حکام پہلے بھی چار بار ملاقات کر چکے تھے لیکن ان ملاقاتوں کا کوئی مثبت نتیجہ بر آمد نہیں ہوا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak afghan friendship gate at chaman border to reopen tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply