سرحدی کشیدگی دور کرنے کے لیے پاک افغان وفود کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد:پاک افغان سرحد سے متصل طورخم سرحدی راستے پر کشیدگی دور کرنے کے لیے پہلے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں پیر کے روز پاکستانی و افغان وفود کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔وزارت خارجہ کی ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ افغانستان کے6رکنی وفد کی قیادت افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی کر رہے ہیں۔
جبکہ پاکستان وفد کی قیادت خارجہ سکریٹری اعزاز چودھری کر رہے ہیں۔ زکریا نے کہا کہ افغان وفد کا گرمجوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔اور بات چیت نہایت خوشگوار ماحول میں شروع ہوئی۔
فریقین نے تبادلہ خیال کے دوران سرحدی معاملات کے تمام پہلوو¿ں کا احاطہ کیا اور بہترسرحدی بندوبست کے لیے ایک مکینزم تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغانستان کے وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
خارجہ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں میں امن و استحکام کے لیے طرفین میں تعمیری ملاقاتوں کے ذریعہ بامعنی مذاکرات کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ ماہ رواں کے اوائل میں سرحد پر گیٹ کی تعمیر کرنے پر دونوں ملکوں میں کشیدگی ہو گئی تھی او ر چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے ۔ جس کے بعد طورخم سرحد کو بند کر دیا گیا تھا جس سے ہزاروں مسافر اور مال سے بھرے سیکڑوں ٹرک دونوں طرف پھنس گئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak afghan delegations meet in islamabad to discuss border tensions in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply