وزیر اعظم ہاؤس کے یومیہ اخراجات میں نے اپنی جیب سے اداکیے ہیں :نواز شریف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو ان کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ بدعنوانی ریفرنسزمیں پیر کے روز سخت حفاظتی بندوبست میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔معزول وزیر اعظم سے اپنی وابستگی اور حمایت کے ظاہر ے لیے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد عدالت کے باہر جمع ہو گئی۔

انہون نے ناز شریف پر گلاب کے پھولوں کی بارش کرنا چاہی لیکن پولس نے انہیں حراست میں لے لیا۔رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ وزیر اعظم ہاس کے یومیہ خراجات کی ادائیگی وہ اپنی جیب خاص سے کیا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا ثبوت چیکوں کی شکل میں ان کے پاس ہے۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بیان نئے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کے جواب مین دیا ہے جس مٰن ںہوں نے وزیر اعظم او¿س کے اخراجات میں بھاری تخفیف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں جسے ٹی وی سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا،سازو سامان کی فہرست پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے524ملازمین ہیں اور80کاریں ہیں،میں جو وزریر اعظم ہوں اس کے پاس بھی 32بلٹ پروف کاریں ہیں۔تما م وزراءاعظم کے پاس ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہاز ہیں ۔ہمارے یہاں عالیشان گورنر ہاو¿سز ہیں پر تعیش سامان مہیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paid day to day expenses of pm house from my own pocket says nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply