پاکستانی فضائیہ کا میراج طیارہ کراچی کی مشرف کالونی کے قریب گر کر تباہ،پائلٹ ہلاک

کراچی: پولس کے مطابق پاکستانی فضائیہ کا ایک میراج جنگی طیارہ کراچی کے مشرف کالونی علاقہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ کراچی کے سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ رہائشی علاقہ میں واقع مشرف کالونی کے قریب پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ پاکستان ایر فورس کے اس طیارے نے مسرور اڈے سے پرواز بھری تھی اور جس وقت وہ مشرف کالونی کے اوپر پرواز کر رہا تھا کہ تباہ ہو کر گر پڑا۔فضائیہ کے ایک بیان کے مطابق طیارہ معمول کے مطابق تربیتی پروازپر تھا۔ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں۔فضائیہ کی ایک پریس ریلیز کے مطابق اس حادثہ میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
اگرچہ طیارے کے گرتے ہی پائلٹ کاک پٹ سے باہر نکل آنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن اسے اس قدر گہرے زخم آئے تھے کہ وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paf mirage jet crashes in karachi police in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply