پاکستانی فضائیہ کاایک ہفتہ میں دوسرا جیٹ طیارہ گر کر تباہ

اسلام آباد: پاکستانی فضائیہ کا ایک جیٹ جنگی طیارہ آج علی الصباح پنجاب صوبہ میں سرگودھا کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔ ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ایف 7 پی جی ایئرکرافٹ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں ایک ہی پائلٹ سوار تھا، جو حادثے میں محفوظ رہا۔
فضائیہ ترجمان کے مطابق طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔ رواں ماہ 9 اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے۔ اس سے قبل رواں سال 25 مئی کو بھی پاک فضائیہ کا ایف 7 پی جی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم حادثے میں طیارے کے پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paf jet crashes near sargodha in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply