غیر اقامتی پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے گا:چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے دوشنبہ کو کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے گا۔ججوں اور سول سرونٹس کی دوہری شہریت کے حوالے سے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ غیراقامتی پاکستانیوںکو مقامی انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن نے بہت صبر کر لیا۔اب ہم انہیں ووٹ ڈالنے کا حق دیں گے۔چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ کچھ سنیٹرز، جنہیں دوہری شہریت حاصل ہے ،ایوان بالا کے انتخابات میں منتخب ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ان اراکین کے نام نہیں معلوم۔
سپریم کورٹ میں داخل کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں دوہری شہریت کے حامل سول سروینٹس کی تعداد 64، سندھ میں5، خیبر پختون خوا میں9، بلوچستان میں8،پاک مقبوضہ کشمیر میں 28اور گلگت اور بلتستان میں ایک ہے۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے انتباہ دیا کہ اگر کوئی سول سرونٹ دوہر ی شہریت کے حوالے سے کوئی اطلاع چھپانے کا مرتکب ہوا تواسے اس کے عہدے سے برطرف کر دیا جائے گا۔
انہوں نے اس کا بھی کاص طور سے حوالہ سیا کہ سپریم کورٹ کے ججز کو ان کی ذمہ داریوں اورکام کاج کی نزاکت اور حساسیت کے پیش نظر دوہری شہریت حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Title: overseas pakistanis will be provided right to cast vote cjp | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply