پاکستان میں97فیصد حالیہ حملے افغانستان سے کیے گئے ہیں

کراچی: وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں جو 128دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں ان میں سے125حملے افغانستان سے کیے گئے۔
یہ بیان خوا جہ آصف جیو نیوز کے پروگرام ’آک شاہ ذیب خانزادہ کے ساتھ “ میں وزیر خارجہ کی آمد کے دوران دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوجی و سیاسی قیادت نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ اپنی ملاقات میں افغانستان کی سرحد پر موثر بندوبست اور افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر زور دیا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سیاسی و فوجی قیادت امریکی زیر دفاع کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ہر موضوع پر ہم خیال و ہم آہنگ تھی۔انہوں نے کہا کہ چونکہ وزیر اعظم کیکچھ دیگر مصروفیات تھیں اس لیے ہم لوگوں نے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ اپنے ان خیالات کا تبادلہ کر لیا تھا جس پر میٹس سے بات کرنا تھی۔

Title: over 97 of recent attacks on pakistan conducted from afghanistan khawaja asif | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply