نواز شریف کے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی پی ایم ایل این لیڈروں اور کارکنوں کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے لیڈر و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی جمعہ کو وطن واپسی سے پہلے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں 100سے زائد پی ایم ایل این لیڈر اور کارکنان گرفتار کر لیے گئے۔

لاہور میں ہوئے اس کریک ڈاو¿ن میں متعدد یونین کونسل چیرمین ، وائس چیرمین اور کونسلرز بھی شامل ہیں۔گرفتاریوں کے بعد پی ایم ایل این کے ہزاروں کارکنوں نے مختلف تھانوں کے باہر مظاہرے کیے اور اہم پارٹی لیڈروں سعود رفیق، ایاز صادق اور پرویز ملک نے رات ساڑھے تین بجے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

جس میں پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سابق ریلوے وزیر سعد رفیق نے کہا کہ اس کا شدید ردعمل بھی ظاہر کیا جاسکتا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کی صورت حال قابو سے باہر ہو اور ہونے والے عام انتخابات متنازعہ بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان نواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیے پر امن طریقہ سے لاہور ہوائی اڈے جانے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے کہ اچانک ہی ان کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔رفیق نے دعویٰ کیا کہ 100سے زائد لیڈران اور کارکنان پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں اور دیگر 300کی گرفتاری کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Over 100 pml n workers detained in lahore ahead of nawaz sharifs return in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply