نواز شریف بیٹی مریم کے ہمراہ لندن پرواز کر گئے

اسلام آباد: معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک کے انسداد بدعنوانی محکمہ کی اس درخواست کے باوجود کہ نواز شریف کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں درج کر دیا جائے، اپنی علیل اہلیہ کلثوم کی عیادت کے لیے جمعرات کو اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن پرواز کر گئے۔

محکمہ کو خدشہ تھا کہ اب کی بار نواز شریف بیرون ملک گئے توعدالت میں اپنے خلاف کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے وطن واپس نہیں آئیں گے اسی لیے وہ ان نا م ایکزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرانا چاہ رہا تھا۔68سالہ نواز شریف اور ان کی بیٹی جمعرات کی صبح 9بجے لاہور ہوائی اڈے سے براستہ قطر لندن پرواز کر گئے۔

مریم نے ٹوئیٹ کر کے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ”ہم لندن جارہے ہیں اور آئندہ ہفتہ واپسی ہو گی۔ امی سے ملنے اور ان کے گلے لگنے کا اب زیادہ انتظار نہیں کر سکتی“۔واضح ہو کہ کلثوم کو گلے کا کینسر ہے جس کی آخری اسٹیج ہے۔وہ لندن میں زیر علاج ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ousted pakistan pm sharif leaves for u k to see ailing wife in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply