سنیٹ چیرمین کے لیے حزب اختلاف نے میر حاصل خان بزنجو کو اپنا مشترکہ امیدوار بنایا

اسلام آباد: حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی نے جمعرات کے روز سنیٹر میر حاصل خان بزنجو کو سنیٹ چیرمین کے عہدے کے لیے حزب اختلاف کا مشترکہ امیدوار بنانے پر اتفاق کر لیا۔

یہ فیصلہ جمیعت علمائے اسلام فضل گروپ کے رہنما اکر م خان درانی کی صدارت میں اسلام آباد میں کمیٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اس اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری، عثمان ککڑ اور احسان اقبل سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے سینیئر اراکین بھی موجود تھے۔

پچھلی بار رہبر کمیٹی کا اجلاس5جولائی کو ہوا تھالیکن مشترکہ امیدوار پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا تھا۔

درانی نے کہا تھا کہ مزید تبادلہ خیال کے بعد مشترکہ امیدوار کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ کا اعلان 11جولائی کو کیا جائے گا۔حزب اختلاف نے ایون بالا کے چیرمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ26جون کو کیا تھا ۔

اس اقدام کا مقصد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) قیادت والی مخلوط حکومت پر دباؤ ڈالنے کی جانب پیش رفت کرنا تھا۔

حزب اختلا ف کے اراکین نے سنیٹ چیرمین صادق سنجرانی کے خلاف منگل کو عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔قرار داد داخل کرنے کے بعد سنیٹ کے چیرمین نے اعلان کیا تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر مستعفی نہیں ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oppositions rehbar committee announces mir hasil bizenjo as candidate for senate chairman in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.