اپوزیشن نے پناما لیکس تحقیقاتی کمیشن کو بااختیار بنانے کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا

اسلام آباد: پناما دستاویزات افشا کی تحقیقات کے لیے تشکیل دیے گئے انکوائری کمیشن کو مکمل با اختیار بنانے پر اتفاق پیدا کرنے میں مہینوں بحث و تکرار اور ناکامی کے بعد اب حکمراں و حزب اختلاف دونوں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپنا اپنا بل پیش کر رہی ہیں۔
حزب اختلاف یہ بل پہلے ہی بدھ کو سینیٹ سکریٹریٹ میں پیش کر چکی ہے۔ بدھ کو وفاقی کابینہ نے موجودہ قانون مجریہ1956کی جگہ کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2016کو منظوری دے دی تھی جسے آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
مسودہ کی منظوری کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان پیپلز پارٹی نے پناما گیٹ پر ایک عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے مطالبہ میں اپنا بل سینیٹ سکریٹریٹ میں پیش کر دیا ۔
اپوزیشن نے”پناما دستاویزات تحقیقات قانون 2016“ کے عنوان سے جو بل پیش کیا ہے اس کی پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی قائد شاہ محمود قریشی نے پی پی پی کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال کے بعد توثیق کر دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition submits new draft bill to probe panamaleaks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply