فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر پاکستان قومی اسمبلی سے اپوزیشن کا پھر واک آؤٹ

اسلام آباد: وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات(فاٹا) اصلاحات کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل پھر پیش نہ کیے جانے پر حزب اختلاف نے لگاتا ر 9ویں اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔
منگل کے روز جب حزب اختلاف نے حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل پیش نہ کرنے پر احتجاج کیا تو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ممبران پارلیمنٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ بل بدھ کو ایوان زیریں میں پیش کر دیا جائے گا۔
لیکن اسپیکر کے تیقن کے باوجود بل ایوان میں پیش نہیںکیا گیا۔جمعرات کو بھی جب یہ بل ایجنڈے میں نظر نہیں آیاتو حزب اختلاف کے اراکین بھڑک اٹھے اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
دریں اثنا قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ حکومت آئندہ قومی اسمبلی اجلاس میں بل پیش کرے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition stages walkout in na again over absence of fata reforms bill from agenda in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply