صدر پاکستان کے عہدے کے لیے حزب اختلاف مشترکہ امیدوار کا اعلان اتوار کو کرے گی

اسلام آباد: منقسم حزب اختلاف کے نمائندوں نے مقید سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی مری رہائش گاہ پر اجلاس کیا اور 4ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے پر متفق ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) کے نگراں سیکریٹری جنرل احسان اقبال نے میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف سربراہ مملکت کے عہدے کے لیے اپنے مشترکہ امیدوار کے نام کا اعلان اتوار کو کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ صدارت کے لیے حزب اختلاف کا متحدہ ہونا اور ایک مشترکہ امیدوار لانا پاکستان کے لیے کافی اہم ہے۔

حزب اختلاف کی جانب سے اقبال نے غیر اقامتی پاکستانیوں کو حق رائے دہندگی کی موافقت کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے بھی ضمنی انتخابات سے پہلے الیکٹرانک پولنگ عمل شروع کرانے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے عجلت میں کیے گئے فیصلہ پر تنقید نہیں کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition parties to announce joint candidate for presidential election tomorrow in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply