اپوزیشن کا مقصد کرپشن ختم کرنا نہیں منتخب وزیر اعظم کو ہٹانا ہے: مولانا فضل

اسلام آباد:جمعیت علما ئے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جنہیں مولانا ڈیزل سے بھی پکارا جاتا ہے، وزیر اعظم کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے۔ مولانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کا اصل مقصد کرپشن کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ وہ منتخب وزیر اعظم کو ہٹانا چاہتی ہے۔انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ انہیں اقتدار تک پہنچنے کی جلدی ہے، چاہے اس کے لیے انہیں جمہوریت کو ہی پٹری سے کیوں نہ اتارنا پڑ جائے۔
اپوزیشن وزیر اعظم کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے نہ کرپشن کے خاتمے کی۔انہوں نے کہا کہ میں متنازعہ بات کرنے سے ڈرتا ہوں کیونکہ اس سے پہلے بھی میں نے ایک سوال اٹھایا تھا کہ کہ یہ عدلیہ کی آزادی کی جنگ ہے یا ججوں کی بحالی کی تو مجھے سزا دی گئی تھی۔ لیکن آج میں سوال کرنے میں حق بجانب ہوں کہ کیا یہ کرپشن کے خاتمے کی جنگ ہے یا وزیر اعظم کے خاتمے کی؟؟مولانا نے اپوزیشن کی وزیر اعظم پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کرپشن کو ختم کرنا ہے تو کرپٹ افراد کو پکڑنا پڑے گا نہ کہ ایک منتخب وزیر اعظم کے درپے ہوجایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ان ہتھکنڈوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition only objective is to dislodge pm not corruption says maulana fazlur in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply