مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے دوران ایوان ’گو نواز گو‘ کے نعروں سے گونجتا رہا

اسلام آباد: پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ممنون حسین کے خطاب کے دوران حزب اختلاف نے ’گو نواز گو‘ کے نعروں کی تکرار میں ایسا غل غپاڑہ مچایا کہ صدر کی تریر کا پہلا نصف سناہی نہیں جا سکا۔ البتہ جب حزب اختلاف واک آؤٹ کر گیا تب کہیں جا کراسمبلی میں خاموشی چھائی اور باقی خطبہ سکون سے سنا گیا۔ پارلیمنٹ کا یہ مشترکہ اجلاس در اصل حکمراں جماعت کے اقتدار کے آخری سال کے آغاز کے طور سمجھا جارہا ہے۔
جمعرات کو اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی حزب اختلاف کے اراکین نے زبردست ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور صدر کا خطاب درہم برہم کرنے کے لیے کوئی سیٹیاں بجا رہا تھا تو کوئی نعرے لگا رہا تھا اور جو باقی بچے وہ گو نوا گو اور غدار کی گردان کرتے ہوئے میزیں تھپتھپا رہے تھے۔حزب اختلاف کا اصل غصہ حزب اختلاف کی بجٹ تقاریر کو پی ٹی وی پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کرنے سے حکومت کے انکار کے باعث تھا۔لیکن پاکستان مسلم لیف نون کے لیڈران بشمول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی احتجاج اور نعرے بازیوں کا نظر انداز کرنے کی ٹھان رکھی تھی اور وہ وقفہ وقفہ سے صدر کے خطبہ کے دوران تالیاں بجاکر اس ہنگامےسے اظہار بے نیازی کر رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Opposition disrupts presidents address to parliament with slogans of go nawaz go in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply