آپریشن خیبر4کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر: میجر جنرل آصف

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پیر کے روز اعلان کیا کہ 15جولائی سے شروع ہونے والا آپریشن خیبر4کامیابی کے ساتھ اپایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔میجر جنرل نے ٹیلی کاسٹ کی گئی اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ فوج راج گل اور شاوال وادی میں اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس آپریشن کے دوران، جو نشان زد علاقوں سے دہشت گردوں کو مار بھگانے کے لیے چلایا گیا تھا، پاکستانی فوج کے دو سپاہی شہید اور 15دیگر زخمی ہو گئے۔فوج کے ترجمان نے ملک گیر پیمانے پر آپریشن رد الفساد میں پیش رفت کی تفصیل بتانے سے پہلے آپریشن کے مختصر دستاویزی فلم دکھائی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Operation khyber 4 has been successfully completed ispr in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply