فوج کی چھوٹو گینگ کو آخری وارننگ ، آر پار کی لڑائی اب کسی بھی وقت متوقع

راجن پور: رحیم یار خان اور راجن پور اضلاع میں چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن ضرب آہن کچا جمال علاقہ میں پیر کے روز مزید300فوجیوں کے پہنچنے کے ساتھ21ویں روز میں داخل ہو گیا۔ اگرچہ فوج نے اس خونخوار چھوٹو گینگ کے غنڈوں کے فرار کے تمام راستے مسدود کر دیے ہیں لیکن اس کے باوجود چھوٹو غنڈہ ہتھیار ڈالنے پر آمادہ نہیں ہے اور برابر مزاحمت کر رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے یرحمال پولس اہلکاروں کے چھوڑنے اور خود کو اتوار کی شب تک سیکورٹی فورسوں کے حوالے کردینے کی وارننگ اور ڈیڈ لائن پوری ہو جانے کے بعد اب سیکورٹی فورسزچھوٹو کے ٹھکانوں کی جانب پیش قدمی کے لیے زبردست زمینی کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔
اتوار کے روز کارروائی کرنے کے لیے نافذ کیے گئے کرفیو میں تین بارنرمی کی گئی تاکہ مقامی پاشندے ، جنہوںنے خطہ میں فوج کی آمد پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے، بحفاظت عارضی نقل مکانی کر سکیں۔
سلامتی دستوں نے اتوار کو چھوٹو گینگ کا قافیہ مزید تنگ کر تے ہوئے اس کے گروہ کو سہولتیں بہم پہنچانے والے 9مقامی افراد کے خلاف کارروائی کی۔ رحیم یار خان ضلع کے مختلف تھانوں میں ان پولس والوں کو ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی جو چھوٹو گینگ کے خلاف کارروائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Op against chotu gang enters 21st day 300 more army men arrive in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply