مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ،ایک سیکورٹی اہلکارہلاک ایک زخمی

غالانئی: سیاسی ایڈمنسٹریشن کے مطابق مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ دھماکہ ہوا جس میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ دھماکہ تحصیل صافی کے چمار کنڈ مین اس وقت ہوا جب دو سیکورٹی اہلکار اپنی چوکی کے لیے پانی جمع کرنے کے لیے گڑھا کھودتے ہوئے بچھائے گئے دھماکہ خیز موادکی زد میں آگئے۔
زخمی سپاہی کو ایک مقامی اسپتالمیں داخل کر دیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقہ کا محاصرہ کرکے تلاش آپریشن شروع کر دیا۔اس سے قبل جمعرات کو وفاقی قبائلی علاقہ جات میں جنوبی وزیرستان ایجنسی میںایک سڑک کے کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آنےسے ایک امن کمیٹی کا سربراہ سمیت5افراد ہلاک ہوگئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One security forces personnel martyred another injured in mohmand landmine explosion in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply