کوئٹہ میں بارودی سرنگ دھماکہ میں ایک پولس اہلکار ہلاک،7زخمی

کوئٹہ: ابھی پشاور کے مضافات میں دو بم دھماکوں میں ایک پولس اہلکار کی ہلاکت اور درجنوں دیگر کے زخمی ہونے کی گونج تھمی بھی نہیں تھی کہ جمعرات کی صبح کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس علاقہ میں ایک بم دھماکہ میں ایک پولس اہلکار ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں داخل کر دیا گیا جہاںہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا۔اس دھماکہ میں پولس کی موبائیل وین کو بھی نقصان پہنچا۔فوری طور پر کسی تنظیم نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔
پولس اور فرنٹیئر کور نے تحقیقات شروع کر دی۔یاد رہے کہ پشاور میں گذشتہ روز ریموٹ کنٹرول سے کیے گئے بم دھماکوں میں بھی ایک پولس کانسٹبل ہلاک اور کم از کم17دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس دھماکہ کی بھی کسی تنظیم نے ابھی تک ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One policeman killed seven injured in quetta ied blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply