پاکستان میں شیعہ مسجد کے قریب دھماکہ،ایک بچہ ہلاک ، درجنوں دیگر زخمی

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں واقع ایک شیعہ مسجد کے نزدیک بم دھماکے میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور کئی دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی پولس کے سربراہ مشتاق مہر نے بتایا کہ شہر کے لیاقت آباد علاقے میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ایک شیعہ مسجد کے نزدیک بم پھینکا جس سے ایک بچے کی موت ہو گئی۔
حملے میں زخمی ایک دیگر بچے اور ایک خاتون کی حالت نازک ہے۔ حملے کے بعد شیعہ مرد اور خواتین مسجد کے باہر جمع ہو گئے اور قصورواروں کی جلد گرفتاری کے مطالبہ کرنے لگے۔ حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے نہیں لی ہے۔واضح رہے کہ سنی انتہا پسند شیعوں کو کافر سمجھتے ہیں اور وقتاً فوقتاً شیعہ مساجد کو نشانہ بنا کر حملے کرتے رہتے ہیں۔پاکستان کی18کروڑ آبادی میں20فیصد شیعہ ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One killed dozens wounded in blast at shia mosque in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply