پشاور میں تسلسل سے بم دھماکے، پولس اہلکار ہلاک17زخمی

پشاور: یہاں بدھ کی صبح تسلسل سے ہونے والے بم دھماکوں میں ایک پولس کانسٹبل ہلاک اور17دیگر افراد زخمی ہو گئے۔سینیئر پولس سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) عبد الماجد مروات نے کہا کہ زخمیوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 11اہلکار ، محکمہ انسداد دہشت گردی کا عملہ اور پولس و چھ غیر فوجی شامل ہیں۔
چھاؤنی کے پولس سپرنٹنڈنٹ کاشف ذوالفقار نے کہا کہ پہلا ریموٹ کنٹرول بم جس وقت پھٹا تو وہاں سے ایک پولس گاڑی گذر رہی تھی جس میں ایک پولس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔اور جیسے ہی بم ناکارہ بنانے والا دستہ وہاں پہنچا دوسرا ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہو گیا ۔تمام زخمیوں کو لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل میں داخل کر دیا گیا اور علاقہ میں ایڈیشنل پولس عملہ تعینات کر دیا گیا۔ایس ایس پی مروات نے مزید کہا کہ ان بموں میں ساڑھے چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔
اس سے قبل پشاور میں ہی پیر کے روز جمیعت علمائے اسلام( فضل )کے ایک مقامی رہنما حاجی عالم شاہ کو3 نامعلوم بندوق برداروںنے ڈیرہ اسماعیل خاں میں ان کے گھر میں گھس کرگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: one killed 17 injured in peshawar blasts in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply