پاکستان کے لوور خرم ایجنسی میں ڈرون حملہ،ایک زخمی

پارہ چنار: پاکستانی علاقوں میں امریکہ کے ڈرون حملوں میں کسی طور کمی واقع نہیں ہو رہی۔ اور کسی بھی وقت اچانک کسی نہ کسی علاقہ پر ڈرون حملے کی خبر ملتی رہتی ہے۔
تازہ ترین ڈرون حملہ بدھ کی صبح لوور خرم ایجنسی میں ہوا جس میں کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنسی کے بادشاہ کوٹ علاقہ میں ڈرون طیارے سے داغا گیا ایک میزائل ایک مکان کے باہر آکر گرا۔
یہ لوور خرم ایجنسی پاکستان کے سات وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات میں سے ایک ہے۔ واضھ رہے کہ گذشتہ سال بھی افغانستان سے متصل علاقوں میں کئی بار ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں ۔
جن میں سے سب زیادہ ہلاکت خیز حملہ اکتوبر میں ہوا تھا جس میں 24گھنٹے کے اندر تین ڈرون حملوں میں کم ا زکم31افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One injured in drone strike in kurram agency sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply