دتہ خیل علاقہ میں بارودی سرنگ پھڑنے سے فرنٹئیر کور کا ایک اہلکار ہلاک تین زخمی

میران شا: حکومتی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے دتہ خیل علاقہ میں ایک بارودی سرنگ دھماکہ میں فرنٹئیر کور کا ایک سپاہی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ افغانستان مکی سرحد کے قریب ڈنڈ قلعہ علاقہ میں اس وقت ہوا جب یہ چاروں سپاہی معمول کی گشت پر تھے۔زخمیو اہلکاروں کو فوری طبی امداد بہم پہنچانے کے لیے دتہ خیل کیمپ ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں اسپتال کے ملازمین کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت مستحکم ہے۔

دھماکہ میں ہلاک اہلکار کی شناخت احمد خان کے طور پر کی گئی ہے ۔جبکہ زخمیوں کی شناخت مدثر، علیم اور اکرم کے طور پر کی گئی ہے۔

علاقہ کو گھیر کر معاملہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس سے قبل اپریل میں بھی پاک افغان سرحد پر اس وقت فرنٹئیر کور کے پانچ اہلکار ہلاک او12دیگر زخمی ہو گئے تھے جب سرحدپا رسے ان پر دہشت گردانہ حملہ ہوا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One fc personnel martyred 3 injured in north waziristan landmine blast in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply