کراچی میں اے آر وائی نیوز چینل کے دفتر پر حملہ، ایک ہلاک5زخمی

کراچی:تشدد پر آمادہ احتجاجیوں نے کراچی کے بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں واقع اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کر دیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
مشتعل ااحتجاجیوں نے ایک پولس وین کو بھی نذر آتش کر دیا اور اے آر وائی کے ایک رپورٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کی سربراہ سیمیں جیلانی نے کہا کہ کم ا زکم ایک شخص کی میت اسپتال لائی گئی ہے اور کئی افراد کو زخمی حالت میں لایا گیا ہے۔اے آر وائی نیوز نے الزام لگایا ہے کہ حملہ آور متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے کارکنان تھے ۔
ٹی وی چینل کے عملہ نے یہ بھی بتایا کہ حملہ نیوز چینل کی عمارت میں گھس گئے اور جس پر بھی نظر پڑی اس کو بری طرح زدو کوب کیا۔ ایک سماع ڈی ایس این جی وین کو بھی نشانہ بنایا ۔ علاوہ ازیں ایک پولس وین اور ایک ٹریفک پولس افسر کی موٹرسائیکل کو بھی آگ لگا دی۔ٹی وی چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے آج دن میں اپنی تقریر میںاحتجاجیوں کو ٹی وی چینلوں کے دفاتر میں گھس جانے کی ہدایت دی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: One dead five injured in attack on ary news karachi office in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply