تنظیم اسلامی کانفرنس نے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کر دی:وزیر خارجہ قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ابو ظبی میں تنظیم اسلامی تعاون کے حالیہ اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں کشمیر پر پاکستان کے موقف کی توثیق کی گئی ہے جس سے ہندوستا ن کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

پیر کے روز قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے حزب اختلاف کے رول اور پارلیمنٹ میں اتحاد کے مظاہرے کی ستائش کی اور کہا کہ اگر ہندوستان کو تنظیم اسلامی کانفرنس کی مستقل رکنیت دینے کی کوئی کوشش کی گئی تو پاکستان اس کی مخالفت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج جنہیں اس اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں جبکہ ہم نے اس کانفرنس میں شرکت کیے بغیر ہی کامیابی حاصل کر لی۔مسٹر قریشی نے کہا کہ تنظیم اسلامی کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں ہندستان کی جارحیت اور ظلم کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کی اور اب ہندوستانی عوام پوچھ رہے ہیں کہ سشما سوراج نے تنظیم اسلامی کانفرنس میں شرکت کر کے کیا حاصل کیا۔

قریشی نے کہا کہ ہندوستان ایک طویل عرصہ سے یہ دہائی دے کر تنظیم اسلامی کانفرنس کی رکنیت مانگ رہا ہے کہ ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑی مسلم آبادی والا ملک ہے۔قریشی نے مزید کہا کہ یوں تو اسرائیل اور میانمار میں بھی مسلمان رہتے ہیں لیکن تنظیم اسلامی کانفرنس انہیں مستقل رکنیت نہیں دے سکتی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی میںکہا کہ پاکستان کا تنظیم اسلامی کانفرنس کے اجلاس کا بائیکاٹ اور 26فروری کو بالا کوٹ میں ہندوستانی حملہ کے خلاف حزب اختلاف اور حکومت کے اتحاد کا مظاہرہ ہی ہے جس کی بناءپر تنظیم اسلامی کانفرنس نے پاکستان کے موقف کی تائید کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Oic has endorsed pakistans stance on kashmir qureshi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.