پاکستان قومی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں اعلیٰ سول و فوجی افسران نے حالات کا جائزہ لیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد عباس خاقانی کی زیر صدارت قومی سلامتی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس میں ملک کے اعلیٰ سول و فوجی افسران نے پاکستان اور افغانستان دونوں ملکوں میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد ملک کی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیر دافع، وزیر داخلہ، جائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیرمین،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ، انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل نوید مختار اور پاکستان کے قومی سلامتی مشیر ناصر خان جنجوعہ نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان اور افغانستان میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔جس میں ملک کی مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورت حال پربھی غور و خوض کیا گیا۔واضح ہو کہ پیر کے روز کابل میں تسلسل سے ہونے والے دو بم دھماکوں میں 26افراد ہلاک ہوئے تھے۔جنمیں دس صحافی بھی شامل تھے جو پہلے دھماکے کی رپورٹنگ کرنے جائے واردات پہنچ کر موقع کا جائزہ لے ہی رہے تھے کہ ایک اور خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیاتھا۔ اس دھماکے سے چند روزز قبل کابل میںہی ایک ووٹر رجسٹریشن سینٹر پر ہونے والے دھماکے میں کم از کم60افراد ہلاک ہو گئے تھے۔دوسری جانب گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان کے کوئٹہ میں شیعہ ہزارا فرقہ اور رعیسائیوں کو نشانہ بنا کر بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں ہوئیں۔ جن میںدرجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Nsc reviews security after recent attacks in pakistan afghanistan sources in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply